لاہور:(این پی جی میڈیا) پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے انسٹا گرام لائیو میں اپنے مداحوں کو شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کی وجہ بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام لائیو سیشن میں معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دن رات کام کیا اور اللہ پاک نے شہرت بھی دی، میں جو کچھ مانگتی تھی مجھے مل جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بات جو میرے دل سے نکل رہی تھی وہ یہ ہے کہ مجھے یہ بھول گیا تھا کہ مجھے مرنا بھی ہے، انہوں نے کہا کہ میں دنیا کو خوش کرنے میں کہی اپنے رب کو تو ناراض نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہیں۔