NPG Media

گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا سوئٹزرلینڈ سے کوئ مقابلہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان

اسکردو:(این پی جی میڈیا) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا سوئٹزرلینڈ  سے کوئ مقابلہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئ بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک غریب لوگ اوپر نہ آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد لوگ گلگت بلتستان میں نوکری کی تلاش میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا اندازہ نہیں کیونکہ لوگ یہاں آنے والی سڑک پر سفر کرنے سے ڈرتے تھے مگر اب جدید ائیر پورٹ بننے سے ناصرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی سیاحت کار بھی گلگت بلتستان کا رخ کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin