NPG Media

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن سے لانگ مارچ کی تاریخ بدلنے کی فرمائش

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ لانگ مارچ کی تاریخ بدلے ورنہ پھر نہ کہے کہ حکومت نے راستے بند کر دیے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جاتا ہے اور اس دن فوجی پریڈ ہوتی ہے، اس دن کے لیے جنگی سامان جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد لایا جاتا ہے اس لیے پی ڈی ایم لانگ مارچ 15 دن پہلے یا 7 دن بعد کرے۔
شیخ رشید نے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیالکوٹ میں ملک کو بدنامی سے دوچار کرنے والا واقعہ پیش آیا اور یہ پاکستان کو اندر سے نقصان پہچانے کی کوشش تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سری لنکن ہائ کمیشن کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin