NPG Media

عدالت کراچی کے مکینوں کو بے گھر نہ کرے، خالد مقبول صدیقی

کراچی: (این پی جی میڈیا) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے عدالت سے کراچی کے مقینوں کو بے گھر کرنے کی استدعا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں عمارتیں گرانے میں مصروف ہیں، انہیں کراچی کے بلدیاتی نظام پر بھی نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورے ملک کو روینیو فراہم کرتا ہے جبکہ کراچی کے ہی مکینوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے، ایک شخص کی غلطی کی سزا سارے لوگوں کو نہیں دینی چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن صوبے کے تمام اختیارات انہیں دے دیئے گئے ہیں،اس حوالے ہم عدالتوں میں بھی گئے لیکن عدالتیں کراچی کی عمارتیں مسمار کر نے میں مصروف ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin