NPG Media

قرض لینے والوں کو سزا ملنی چاہیے،عمران خان

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم قرض شوق سے نہیں بلکہ مجبوری کے تحت لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے پیسے نہیں ہیں اس لیے قرض لے رہے ہیں۔ عمران خان نے امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیکس وصولی ریکارڈ 6 ہزار ارب تک پہنچ جائے گی۔ عمران خان نے سابق حکمرانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بیرون ملک دوروں پر خرچ کیا جبکہ ہماری ترجیح ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے بہت زیادہ قرضے لیے جبکہ ان قرضوں سے ایک ڈیم بھی نہیں بنایا گیا اس وجہ سے قرض لینے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin