NPG Media

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا گیا

دبئی: (این پی جی میڈیا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی نے بھارت کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اسپیل کو ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔

شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن اسپیل نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ  پیھنکا تھا اور پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

کسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی یہ پہلی فتح تھی۔ اس کے بعد گرین شرٹس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں اپنے اگلے چاروں میچز جیتے اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوگئی جس کے بعد کینگروز نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو بھی مات دی اور پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal