NPG Media

پاکستان میں اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے، عمران خان

فائل فوٹو

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن قوم کی اخلاقیات ختم کر دیتی ہے اور پاکستان میں اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عربوں کو اسلام نے پہچان دی۔ نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے عربوں نے ترقی کی۔

عمران خان نے کہا کہ صرف نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی دو جہاں کو جو عظمت ملی وہ کسی اور کو نہیں مل سکتی اور نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کر کے ہی انسان کامیاب ہو سکتا ہے اور باقی تمام راستے انسان کو تباہ کر دیتے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin