NPG Media

وزیر اعظم پاکستان عمران خان افغانستان کی آواز بن گئے

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیر اعظم پاکستان عمران خان افغانستان کی آواز بن گئے، عمران خان نے عالمی طاقتوں کو افغانستان کی تشویشاناک صورتحال سے خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان افغانستان کی مدد کرتا رہے گا تاہم عالمی طاقتوں اور اداروں کو چاہیے کہ افغانستان کی مدد کریں تا کہ ایک بڑے انسانی المیے کو جنم دینے سے بچا جا سکے۔

خیال رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کی وجہ سے عالمی بینک نے افغانستان کی امداد روک رکھی ہے اور افغانستان بد ترین معاشی بد حالی کا شکار ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin