NPG Media

چینی کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ

کراچی: (این پی جی میڈیا)  پاکستان میں چینی 125 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت میں 4 روپے اضافے کے ساتھ قیمت 119 روپے فی کلو تک پہنچ گئ۔ ہول سیل میں چینی 121 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔

چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کے مطابق ریڈ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے منگوائی گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز کی قیمت ہول سیلز بھاؤ پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

عبدالروف ابراہیم کے مطابق اس وقت چینی کی ریٹیل پرائس 125 سے 130 روپے ہے اور اگر حکومت  نے اپنی رٹ قائم نا کی تو کرشنگ تک چینی کی قمیت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin