NPG Media

این اے: 133 پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

 

لاہور: ( این پی جی میڈٰیا) مسلم لیگی ایم این اے پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سیٹ حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 133 کے لیے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدور جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گے جبکہ مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک اور اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدور اسلم گل کے کاغذات منظور ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے تحریک انصاف کے امیدور پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ این اے 133 کا رہائشی نہیں بلکہ وہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے جس کا حلقہ این اے 130 بنتا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔ الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کےلیے نااہل ہیں۔ جمیشد اقبال چیمہ کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزد مسترد کر دیئے۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin