NPG Media

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ضمانت منظور

ممبئ:(این پی جی میڈیا) بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت منظور۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئ ہائیکورٹ نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت منظور ہو گئ ہے۔ عدالت نے آریان خان اور این سی بی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔
شاہ رخ خان کے بیٹے کی جانب سے 20 اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جس پر 26 سے 28 اکتوبر تک سماعت جاری رہی۔
این سی بی کے وکیل کی طرف سے آریان خان کی ضمانت کی مخالفت کی گئ اور این سی بی کی طرف سے الزام لگایا کہ آریان خان نا صرف منشیات کا استعمال کرتے ہیں بلکہ منشیات کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal