NPG Media

پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار: مشیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک کہ دیا۔
مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئ ایم ایف کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں ہے اور قوم کو جلد خوشخبری مل جائے گی۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئ ایم ایف کے پیکج سے پاکستان کی مارکیٹ کو فائدہ ہو گا۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی 4.2 ارب ڈالر کی مدد کی ہے جس میں 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھے جائیں گے اور 1.2 ارب ڈالر کا سعودی عرب پاکستان کو تیل مہیا کرے گا۔
شوکت ترین نے کہا کہ ہماری آمدنی کم ہے، اب جو تقابلی جائزہ آیا ہے اس میں پاکستان سستا ترین ملک ہے، تیل کی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں، ماضی میں تیل پر لیوی لی جاتی تھی۔
اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی مسائل کا شکار ہے، معاشی تیزی کیلئے اقدامات سے اثرات کھانے پینے اور دیگر اشیاپر مرتب ہوئیں، دنیا بھر میں کھانے پینے اور انرجی مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں،غریب ہو یا امیر ملک ہر جگہ قیمتیں بڑھی ہیں،امید ہے اگلے 6 ماہ تک دنیا بھر میں قیمتیں کم ہوں گی۔ تیل کی قیمتوں میں 450ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں، دیگر تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں تیل کی قیمتیں قدرے کم ہیں، حکومت نے گیس کی قیمتیں کنٹرول کی ہیں اور یوریا کھاد کی قیمتیں بھی نہیں بڑھنے دی گئیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin