NPG Media

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف واپس پاکستان کب آئیں گے؟فیصلہ ہو گیا

لاہور: ( این پی جی میڈیا)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج اپوزیشن اتحاد حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس پر امن احتجاج کا حصہ ہے اور اگر اس احتجاج نے لانگ مارچ کا رخ اختیار کیا تو مسلم لیگ ن کی قیادت میاں شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم موقع پر نواز شریف بھی ملک واپس آ کر احتجاج کی قیادت کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم اجلاس میں حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ حمزہ شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے اس اجلاس میں پارٹی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پارٹی قیادت کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اگر لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو مریم یا شہباز شریف اس کی قیادت کرینگے جبکہ اسلام آباد پہنچے پر نواز شریف بھی وطن واپس آ سکتے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin