NPG Media

پاکستانی شاہین نیوزی لینڈ کو دھول چٹانے کو تیار

دبئ: (این پی جی میڈیا)پاکستان کرکٹ ٹیم سیکورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان سے بغیر کھیلے بھاگنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھول چٹانے کے لیے بے تاب۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان سپر 12 مرحلے میں آج شام 7 بجے اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گا۔ پاکستانی شائقین نے بھارتی سورماوں کو سبق سیکھانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی ٹھیک کرنے کی توقعات وابستہ کر لیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ شارجہ کے تاریخی کرکٹ گروائنڈ میں کھیلا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیم میں کوئ تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ حکومت کا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کو ہم پر کوئ غصہ نہیں ہو گا اور میچ ایک اچھے ماحول میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر آج نیوزی لینڈ سے جیت جائے تو ہمیں بھارت سے میچ جیتنے سے بھی زیادہ خوشی ہو گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin