NPG Media

وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے لیے وزرا پر مشتمل حکومتی کمیٹی کا اعلان کر دیا۔
این پی جی میڈیا کے مطابق عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری اور شیخ رشید کو فورا لاہور پہنچ کر کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر پیر ڈاکٹر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور وہ آج لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے دھرنا ختم کرنے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور پنجاب کے سینئر وزیر راجہ بشارت بھی شریک ہوں گے۔
وفاقی پیر نورالحق قادری نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے علمائے کرام سے ٹیلفونک رابطے کرنے شروع کر دیے ہیں اور وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin