NPG Media

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 30 ہزار پولیس جوان تعینات

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کی وجہ سے وزیر داخلہ نے پنجاب، کشمیر اور کے پی پولیس سے 30 ہزار جوان طلب کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو مظاہرین سے مخفوظ رکھنے کے لیے وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب، کشمیر اور کے پی پولیس سے مدد طلب کر لی۔ پنجاب، کشمیر اور کے پی پولیس سے 10،10 ہزار جوان طلب کیے گئے ہیں جو مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکیں گے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے مظاہرے کر رہی ہے اور انہوں نے فیض آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin