NPG Media

لاہور: مشروب فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

لاہور: (این پی جی میڈیا) ملتان روڈ پر واقع مشروب بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتیں ہونے کا خدشہ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع مشروب بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
فیکٹری دھماکے اور آتشزدگی واقعے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں ایک راہ گیر اور ایک فیکٹری ملازم شامل ہیں۔
فیکٹری ملازم نے آتشزدگی سے بچنے کےلیے چھت سے چھلانگ لگائی جو موت کا باعث بنی جب کہ راہ گیر بوائلر پھٹنے کی آواز سے گھبرا کر بھاگ رہا تھا کہ ٹرالی سے ٹکرا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث 32 سالہ راہ گیر کے سر پر چوٹ لگی اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔
فیکٹری کا سیکورٹی گارڈ بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور اس کے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس گیا۔ گارڈ کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ریسیکو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin