NPG Media

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا: شیخ رشید

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پولیس پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کے کہنے پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کاروائ ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اس سارے معمالے پر گہری نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا تو سارے یورپی ملک ہمارے خلاف ہو جائیں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے میرے شہر کو چنا، انہیں کہتا ہوں کہ بڑے شوق سے احتجاج کریں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا، اپوزیشن اگر انتخابات سے قبل انارکی پھیلائے گی تو خود اپنے لئے گڑھا کھودے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخابات آتے ہی بہت سے نئے اتحاد سامنے آئیں گے، ن لیگ دو حصوں میں تقسم ہے اور الیکشن سے پہلے تیسری نون لیگ بھی وجود میں آنے کی توقع ہے، امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے ‘ن’ اور’ش’ الگ الگ ہیں ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin