NPG Media

مظلوم فلسطینی مسلمانوں پرعید میلاد النبیﷺ کے روز قابض اسرائیلی فوج کا ظلم

بیت المقدس: (این پی جی میڈیا) عید میلاد النبیﷺ کے روز فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائ، بچوں اور عورتوں کو بھی نہ بخشا 22 سے زائد فلسطینی زخمی جبکہ دو درجن سے زائد فلسطینی مسلمونوں کو گرفتار کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رسا ایجنسی کے مطابق عید میلاد النبیﷺ منانے کے لیے گھروں سے باہر نکلے مظلوم فلسطینیوں پر اسرایئلی فورسز نے دھاوا بول دیا اور دمشق گیٹ اور مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں موجود مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ قابض فورسز کی جانب سے اس حملے میں عورتوں اور بچوں کو بھی نہ بخشا گیا۔
خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ منگل کے روز اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کم از کم 22 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ دو درجن سے زائد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن میں زیادہ تر تعداد بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے وحشیانہ کارروائی کے دوران خواتین کو بھی نشانہ بنایا اور بدترین لاٹھی چارج کیا جب کہ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے بچوں کو بھی نہ بخشا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 11 اور 12 ربیع الاول کو فلسطینیوں کی بڑی تعداد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دمشق گیٹ پر جمع ہوئی تھی جہاں وہ عید میلاد النبیؐ منانے کے لیے موجود تھے۔
اسرائیلی فورسز نے پیر کی شام بھی کارروائی کی جس میں 49 فلسطینی زخمی ہوئے اور 10 کو گرفتار کیا گیا جب کہ اسرائیلی فوج نے واقعے کی کوریج کرنے والے دو مقامی صحافیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal