NPG Media

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی، عوام سیخ پا

لاہور: (این پی جی میڈیا) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ توڑ اضافہ۔ پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئ۔ مہنگائ کی ستائ عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کی وجہ سے حکومت کے خلاف پھٹ پڑی۔

یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جو  فوری طور پر نافذالعمل ہوں  گی۔

جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا  اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 137روپے 79 پیسے کا ہو گیا ہے جب کہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 110روپے26 پیسے کا ہو گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 134 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ایک لیٹر لائٹ ڈیزل آئل 108 روپے 35پیسے کا ہو گیا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin