NPG Media

نا اہل حکومت نے تیل مہنگا کر کے غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا: مریم نواز

لاہور: (این پی جی میڈٰیا) مریم نواز نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت نے تیل مہنگا کر کے غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ وزیراعظم عمران خان پر تنقیند کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خان صاحب ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے خلاف خود لانگ مارچ کر رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ پاکستان کی عوام غربت کی چکی میں پس رہی ہے اور آج کے دور میں 20 ہزار میں گزارہ کرنا نا ممکن ہو گیا ہے۔ ہر کوئ بنی گالا میں نہیں رہ رہا اور نہ ان کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد کا جلسہ فیصلہ کن ثابت ہو گا اور وہ عوام کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں اور وہ آج کے جلسے میں عوام کے سامنے بہت سے حقائق رکھیں گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ 2021 حکومت کا آخری سال ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوگ ڈینگی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومت کی نا اہلی اور بے حسی کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ یہاں اگر شہباز شریف ہوتے تو لوگوں کو مفت ادویات مل رہی ہوتیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin