NPG Media

وفاقی حکومت کا نیب ترمیمی آرڈنینس میں مزید ترامیم کا فیصلہ

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا ) وفاقی حکومت نے نیب ترامیم میں مزید ترامیم کا فیصلہ کردیا۔ اس ترامیم کی وجہ سے وسیع دھوکہ دہی اور فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں واپس آ جائے گا جبکہ احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینا بھی اس نئے آرڈنینس میں شامل ہو گا۔ ائع نے کہا کہ گواہان کےبیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر وضاحت ہوگی، حالیہ آرڈیننس سےتاثرمل رہا ہےبیانات صرف ویڈیو لنک پرہی ریکارڈ ہو سکتےہیں۔
نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہوگا۔
خیال رہے صدرنے آرٹیکل89 کے تحت قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا ، صدارتی آرڈیننس کی مدد سے 1999 کے آرڈیننس کےسیکشن5 میں بھی ترمیم کی گئی۔
جس کے تحت صدر اور چیف جسٹس کی مشاورت سےاحتساب عدالتوں کاقیام عمل میں لایا جائے گا، چیف جسٹس ہائیکورٹس کی مشاورت کے بعد احتساب عدالت کاجج تعینات کیاجائے، احتساب عدالت جج کی تعیناتی کی مدت تین سال ہوگی، آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس کی مشاورت سے صدر کو احتساب عدالت کےجج کو ہٹانےکا اختیار ہوگا۔
آرڈیننس کے تحت 1999 کے آرڈیننس کے سیکشن 6 میں بھی ترمیم کی گئی، جس کے تحت صدر قائد ایوان اور قائدحزب اختلاف کی مشاورت سے چیئرمین نیب تعینات کریں گے ، قائد ایوان قائد حزب اختلاف میں اتفاق رائے نہ ہونے پر نام پارلیمانی کمیٹی جائیں گے

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin