NPG Media

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ نازفاسٹ بولر محمد عامر دبئ روانہ، کرکٹ حلقوں میں چہ میگوئیاں

لاہور: (این پی جی میڈیا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر دبئ روانہ ہو گے جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے دی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے اس وقت دبئ میں موجود ہے۔ محمد عامر دبئ کیوں گئے ہیں اس بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئ ہیں۔
خیال رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ برس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ اس وقت کے بولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ اختلافات کو قرار دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ جیسے ہی موجودہ منیجمنٹ تبدیل ہو گی تو وہ قومی سلیکشن کے لیے دستایاب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2010 میں مجھ سے جو غلطی ہوئی اس وجہ سے کوچز اور سابق کرکٹرز تنقید کرتے ہیں اور ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیں اور ان حالات میں کرکٹ کھیلنا میرے لئے ممکن نہیں۔
کرکٹ مینجمنٹ سے مایوس قومی کرکٹر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے ان کے نام پر غور نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھی محمد عامر کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تاہم اب وہ دبئی روانہ ہو رہے ہیں جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin