NPG Media

خواجہ سراؤں کوپنجاب پولیس میں بھرتی کیا جائے

لاہور: (این پی جی میڈیا) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں سے امتیازی سلوک کی دراخوست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس حکام سے وضاحت طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے دو صحفات پر مشتمل تحریری حکم میں آئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔ تحریری حکم میں عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل پنجاب حکومت اور چیف سیکرٹری کو بھی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
درخواست گزار نے خواجہ سراؤں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنے کو خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔ عدالت کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب اس بابت جواب جمع کرائیں اور سرکاری وکیل فریقین کے جواب جمع کرانے کو یقینی بنائیں ۔
عدالت کی طرف سے دو سینئر وکلاء کو عدالتی معاون مقرر کردیا گیا جبکہ جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے چیئرمین ڈاکٹرنعیم بھی عدالتی معاون مقررکئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ خواجہ سراؤں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنا امتیازی سلوک ہے اور یہ درخواست کی جاتی ہے کہ لاہورہائیکورٹ آئی جی پنجاب کوقانون کے مطابق خواجہ سراؤں کی بھرتی کےاحکامات جاری کرے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin