NPG Media

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: (این پی جی میڈیا) جنت نظیر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی طرف سے منظم دہشتگردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے آج پھر جنت نظیر وادی میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے۔
قابض بھارتی فوج نے پلوامہ اور سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن جاری کر رکھا ہے جس میں وہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کے بعد کشمیری نوجوانوں کو بے جا قید کر لیتے ہیں اور ان کو بعد از شہید کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے سے بھارتی فوج کی جانب سے 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ قابض بھارتی فوج نے ابھی بھی مختلف علاقوں کا گھیراو کر رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal