NPG Media

مہنگائی کی بنیادی وجہ عمران نیازی ہے ، شہباز شریف

لاہور: (این پی جی میڈیا) قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے عمران خان سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔ شہباز شریف نے پٹرول مصنوعات اور حالیہ مہنگائی کو منی بجٹ کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ جب مہنگائی اور قیمتیں بڑھیں تو پھر وزیر اعظم کرپٹ ہوتا ہے تو اسے استعفی دے دینا چاہیے تو اب عمران خان صاحب بھی استعفی دیں اور غربت کی چکی میں پھنسی عوام کو سکھ کا سانس لینے دیں کیونکہ عوام کا اب سمجھ لگ گئی ہے کہ مہنگائ کی بنیادی وجہ عمران خان ہیں۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے سے زائد بڑھانا مظلوم عوام کی بددعائیں لینا ہے ،ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی، عوام کیسے زندہ رہیں گے؟، غریب آدمی گھر کا نظام کیسے چلائے؟ بچوں کو روٹی کیسے کھلائے؟، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، پھر عمران نیازی کہتے ہیں کہ قوم کو مہنگائی بڑھنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی؟،قوم کو 46 روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کرکے عمران نیازی نے پٹرول کی قیمت 137 روپے فی لیٹر سے زیادہ کردی۔ 20 ہزار تنخواہ والے کا 10 ہزار بجلی کا بل آرہا ہے، 10 ہزار تنخواہ پانے والا کیا کھائے گا ؟ کرایہ کیسے دے گا؟ زندہ کیسے رہے گا؟۔
شہباز شریف نے کہا کہ رعایتی نمبر ملنے کے باوجود عمران نیازی ملک اور عوام کی خدمت میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ، عوام کا خون ہر روز نچوڑنے سے بہتر ہے عمران نیازی ملک اور قوم کی جان چھوڑ دیں، مہنگائی بڑھے تو وزیراعظم کرپٹ ہے ، اپنی کہی بات پر عمل کریں، ایسے شخص کو وزارت عظمی سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں۔

ٍ

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin