NPG Media

افغانستان:نماز جمعہ کے دوران 3 زوردار دھماکے، 30 افراد جان بحق

کابل: (این پی جی میڈیا) افغانستان کے شہر قندھار کی بی بی فاطمہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکے جس کی وجہ سے اب تک 30 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آ رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساع ادارے کے مطابق دھماکے نماز جمعہ کے وقت ہوے اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکے یکے بعد دیگرے ہوئے، پہلا دھماکا مرکزی دروازے پر ہوا، دوسرا وضو خانہ اور تیسرا دھماکا شمالی حصے میں ہوا۔

دھماکے کے بعد ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے اور مسجد کا فرش خون سے سرخ ہوگیا۔ نمازیوں کی چیخ و پکار قیامت صغریٰ کا منظر پیش کر  رہی تھی۔ اہنے عزیزوں کی تلاش میں مسجد کے گرد بھاری تعداد میں لوگ جمع ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے بتایا کہ قندھار شہر کے امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں ہمارے درجنوں ہم وطنوں کے جان بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ طالبان اہلکار دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہیں جب کہ ابھی زخمیوں کو لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی ہے تاہم گزشتہ جمعے قندوز میں امام بارگاہ پر خود کش حملے میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal