NPG Media

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا نوٹس جاری

کراچی:(این پی جی میڈیا) نسلہ ٹاور کو 27 اکتوبر تک خالی کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے نوٹس جاری کر دیا۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو ٹاور 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے نظرثانی درخواست مسترد کر دی ہے لہذا بلڈنگ کو خالی کر دیں۔ 27 اکتوبر کے بعد بلڈنگ خالی نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائ کی جائے گی۔
واضح رہےکہ نسلہ ٹاور سے متعلق گزشتہ سماعت میں عدالت نے نظرثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بلڈنگ کو ایک ماہ میں خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عمارت کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا، الاٹیز یا مالکان کو حقیقی مالکان کا درجہ نہیں دیا جاسکتا ، عدالتی حکم میں الاٹیز کے مفادات کا تحفظ بھی کیا گیا ہے، متعدد سوالات پر بھی 780 گز سے زائد کی لیز دستاویزات پیش نہیں کی گئیں اور اضافی لیز کا بھی قانونی جواز نہیں پیش کیا جاسکا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin