NPG Media

نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے بیٹسمین زیشان ملک عارضی طور پر معطل

لاہور:(این پی جی میڈیا) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نادرن ایسوسی ایشن کے بیٹسمین زیشان ملک کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت معطل کر دیا ہے وہ تحقیقات مکلمل ہونے تک کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

زیشان ملک نے حال میں ہی اختتام پزیر ہوئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 میں نادرن کی طرف سے 5 میچ کھیلے جبکہ 24.60 کی اوسط سے 123 رنز بنائے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت یہ کرکٹ بورڈ کا صوابدیدی اختیار ہے کہ کھیل کو نقصان پہنچائے جانے سے متعلق حالات غیر معمولی ہونے پر کسی شخص پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔

پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بورڈ کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے تک ذیشان ملک کسی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ اس فیصلے کی کاپی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیجی جاتی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin