NPG Media

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر ہونے والی قیاس آرایئوں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہا ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں تکنیکی خامی تھی جو جلد ٹھیک ہو جائے گی جبکہ تعیناتی پر ہونے والی قیاس آرایئوں میں کوئ صداقت نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور عسکری قیادت سے میرے سے بہتر کسی کے تعلاقات نہیں۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ دوران اجلاس  وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کبھی سول و عسکری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ اس کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوجاتا ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف نے ہمیشہ جمہوریت اورسول حکومت کو ادارہ جاتی سپورٹ دی، آج پاکستان کے عوام کو فوج کی عزت اور وقارعزیز ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں ہمارا فوکس افغانستان پر تھا، وزیراعظم نے ممبران کو افغانستان کی صورتحال پر اعتماد میں لیا، پاکستان کا مؤقف ہے کہ اس وقت ہمیں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے جذبے سے افغانستان کے لیے امداد جاری رہنی چاہیے، ہم نے افغانستان کے لیے ویزا میں سہولت فراہم کی، تجارت کو بڑھایا، افغانستان میں استحکام کے لیے دنیا کو اپنی کوششیں کرنی چاہئیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہے، پیٹرول کی قیمت 40 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، منہگائی سے نمٹنے کے لیے ہم نے نئی اکنامک پالیسی فریم کی ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin