NPG Media

فلپائنی اورروسی صحافی نے نوبل امن انعام جیت لیا

سٹاک ہوم (این پی جی میڈیا) فلپائنی صحافی ماریہ ریسا اور روسی صحافی دمتری مراتوف نوبل امن انعام کے حقدار قرار پائے، امن انعام دونوں کو آزادی اظہار کے تحفظ کی کوششوں کے لیے دیا گیا ہے۔

ناروے کی نوبل کمیٹی نے فلپائن کی ماریا ریسا اور روس کے دمتری موراتوف کو آزادی صحافت کیلئے غیرمعمولی خدمات پر 2021 کے نوبل انعام کا مشترکہ حقدار قرار دیا ہے۔امن انعام میں 329 امیدوار نامزد تھے، جن میں سے 234 افراد اور 95 تنظیمیں شامل تھیں۔

گذشتہ روز ادب کا نوبل انعام تنزانیہ کے ادیب عبدالرزاق گرناہ نے جیت تھا۔کیمسٹری کا نوبل انعام جرمنی کے بینجمن لسٹ اور برطانیہ کے ڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کو نوبل انعام دیا گیا جبکہ فزکس کا انعام 3سائنسدانوں کو دیا گیا تھا۔ جنہیں نوبل انعام پیچیدہ جسمانی نظام سمجھنے میں خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

طب 2020 کا انعام دو امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا۔ انہیں انسانی جسم میں درجہ حرارت سے متعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پریہ انعام دیا گیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal