NPG Media

وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا ۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے فیض حمید سے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin