NPG Media

مرکزی بینک آف انڈیاا سٹیٹ بینک آف پاکستان کا 45 کروڑ 60 لاکھ کا مقروض نکلا

کراچی(این پی جی میڈیا)مرکزی بینک آف انڈیاا سٹیٹ بینک آف پاکستان کا 45 کروڑ 60 لاکھ کا مقروض نکلا۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بینک آف انڈیا کااسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقروض ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، قیام پاکستان کے وقت پاکستان چھوڑ کر جانے والے ہندوں اور سکھوں کی پراپرٹی کی مالیت کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ حکام کے مطابق  1947 سے مرکزی بینک آف انڈیا نے پاکستان کو یہ رقم ادا نہیں کی گئی۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ  1947 سے اس رقم کا تنازع چل رہا ہے جو حل نہیں ہوا۔چیئر مین پی اے سی نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کا اپنا یہ حال ہے تو ریگولیٹر کی ذمہ داری کون ادا کرے گا، اسٹیٹ بنک حکام کیا کر رہے؟ حکومتی سطح پر اقدامات کیوں نہیں ہوئے؟۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک نے کہاکہ یہ رقم کم تھی جو بڑھ کر 456 ملین روپے تک پہنچ چکی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal