NPG Media

پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت مہنگائی کم ہے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، افغانستان کی صورتحال پر کور کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے، افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہوگا۔

اجلاس کے دوران اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز ہاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہرصورت دلوائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، پاکستان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہا ہے۔

عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں پر کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے۔ سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی ایک بار پھر پنجاب کے دورے کریں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin