NPG Media

رمیز راجہ کا سکول اور کلب کرکٹ کی دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

Picture courtesy: PCB

لاہور:(این پی جی میڈیا) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے ماضی میں نظر انداز کی گئی گراس روٹ لیول کی کرکٹ پر بھرپور توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات کی جس میں انہوں نے شرکاء کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا۔

رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے اور نوجوانوں کو اس سطح پر بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے لیکن میں اس پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی، صوبائی سطح پر فرسٹ بورڈز کے ساتھ مل کر مل کر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظر ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal