NPG Media

نئے چیرمین نیب کی تعیناتی پر شہباز شریف سے مشورہ نہیں کریں گے، فواد چوہدری

فائل فوٹو

جہلم(این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے چیرمین نیب کی تعیناتی پر شہباز شریف سے مشورہ نہیں کریں گے، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل معاملے پر جوبھی حل لائیں گے اس پر عمل کریں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی بکھری ہوئی جماعتیں ہیں ، انشاء اللہ تحریک انصاف اکثریت سے اگلی حکومت بنانے جارہی ہے۔

کھاریاں سے اسلام آباد کے درمیان موٹروے تعمیر کریں گے اس سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ100 کلو میٹر کم ہو جائے گا اور ملحقہ علاقوں کی کروڑو ں کی آبادی مستفید ہوگی شمالی پنجاب کے سب سے بڑے روڈ پراجیکٹ کا وزیراعظم نومبر میں افتتاح کریں گے۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کوششوں سے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جووعدے ہم نے 5 سال میں پورے کرنے تھے وہ 3 سال میں ہی پورے کردئیے ہیں اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ہماری تمام جدوجہد پوری ہوگئی ہے امید ہے نومبر میں کھاریاں سے اسلام آباد موٹروے کی ابتداء کریں گے اس سے اسلام آباد سے لاہور تک کا 100کلو میٹر سفر کم ہو جائے گا اس موٹروے سے ملحقہ علاقوں کی کروڑوں کی آبادی مستفید ہوسکے گی۔ گزشتہ موٹروے بناتے ہوئے ان علاقوں کو نظر انداز کردیا گیا تھا یہ مغربی پنجاب کا سب سے بڑا روڈ کا منصوبہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم جب بھی بات کرتے ہیں عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ خواہ افغانستان کا معاملہ ہو یا کشمیر کا ہو گزشتہ رات وزیراعظم نے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھا اور نریندر مودی کو للکارا پاکستان میں ماضی میں کبھی کسی لیڈر نے اس طرح کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal