NPG Media

لندن میں موجود نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کرونا ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف، دو ملازمین معطل

لاہور(این پی جی میڈیا): 22 ستمبر کو گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں نیشنل ایمیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم نواز شریف کا نام استعمال کرتے ہوئے جعلی کورونا ویکسین انٹری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کرونا ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے جعلی اندراج کرنے والے دو ملازمین کو معطل کر دیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جس کے بعد تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ فراہم کر ے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر 22ستمبر کو ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا تھا جو نادرا پورٹل پر بھی اپ لوڈ ہوگیا۔ نادرا پورٹل پر درج کی گئی تفصیل کے مطابق نواز شریف کو کرونا وائرس سے بچا ئو کیلئے چینی کمپنی سائنو ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔نواز شریف کی ویکسین کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر میں اندراج کیا گیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نے غلطی کااعتراف کرلیا جس پر دونوں کو معطل کردیا گیا۔ تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ویکسین کے غلط اندراج کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ مانگ لی اور جامع تحقیقات کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہ غلط اندراج کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ دی جائے، کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ کمیٹی میں ڈاکٹرمنیراحمد، ڈاکٹرسلمان احمد،ڈاکٹرسلطان ہارون شامل ہیں۔تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم نے کوٹ خواجہ سعیدہسپتال کا دورہ کیا جنہیں ابتدائی طو رپر تمام ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin