NPG Media

جنوبی وزیرستان: فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، 7 فوجی جوان شہید

راولپنڈی:(این پی جی میڈیا)  جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے آسمان منزہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin