NPG Media

قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

لاہور(این پی جی میڈیا)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جہاں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے،دورے میں شامل تمام ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیل جائیں گے۔

یہ میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے،دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے جائیں گے،یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے،قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 19،20 اور 22 نومبر کو کھیل جائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal