NPG Media

ابھی وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے، فیصل سلطان

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی پاکستان میں موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وبا میں کمی آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گیتو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal