NPG Media

آرمی چیف قمر باجوہ اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے کی ملاقات

راولپنڈی(این پی جی میڈیا): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنس نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
ملا قات کا اصل مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں خطےکی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہے جبکہ سی آئی اے کے سربراہ نے پاکستان کے افغانستان میں کردار اور انخلا کے اقدامات کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ولیم جوزف برنس نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
پاکستانی حکام کی جانب سے اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن سے متعلق تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
سی آئی اے کے سربراہ اس سے قبل حالیہ دنوں میں افغانستان اور بھارت کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin