NPG Media

عدالت نے مریم نواز کو 23 ستمبر تک وکیل تبدیل کرنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد(این پی جی میڈیا): مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی پیروی کرنے سے معذرت کرلی۔
ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش ہوئے، لیکن ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
مریم نواز نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ میرے وکیل امجد پرویز کووڈ کی وجہ سے بیمار ہیں اور انہوں نے دو روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کر لی ہے، میں ایک اور پٹیشن فائل کرنا چاہتی ہوں، میری اپیل سننے سے پہلے میرٹ کی بجائے اس پٹیشن کو سنا جائے، میں کچھ حقائق ایک اور پٹیشن کے ذریعے سامنا لانا چاہتی ہوں، مجھے وکیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے، اپیل کے میرٹ پر دلائل سے قبل اس پٹیشن کو سنا جائے۔ عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin