NPG Media

کابل میں پاکستان کے خلاف نعرے لگانے پر طالبان کی کاروائی

کابل(این پی جی میڈیا): افغانستان میں پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والی ریلی کو منتشر کرنے کے لیے طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پاکستان مخالف ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی، 70 کے قریب مظاہرین جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں، پاکستانی سفارت خانے کے سامنے کھڑےکر نعرے بازی شروع کردی جس پر طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔
واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ملک میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کیا جا رہا ہے ، چند روز قبل بھی افغان خواتین نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی ریلی نکالی تھی اور افغان صدارتی محل جانے کی کوشش کی تاہم طالبان نے ریلی کو صدارتی محل جانے سے روک دیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal