NPG Media

افغانستان کی عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(این پی جی میڈیا):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ تعاون کرناہوگا۔
افغانستان کی صورتحال پر ’ورچوئل علاقائی کانفرنس‘ سے خطا ب کرتے ہوئےان کا کہنا ہے کہ ماضی میں افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کیلیے استعمال ہوئی ہے لیکن اب اسے یقینی بنایاجائے کہ افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ افغانستان سے متعلق کی جانے والی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں ہیں، وہاں کوئی خونریزی نہیں ہوئی۔لیکن اب وقت ہے کہ ہمیں افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، اور میری اپیل ہے کہ عالمی برادری بھی اس صورتحال میں ساتھ دے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal