NPG Media

پاکستان کے لیجنڈری موسیقار وزیر افضل طویل علالت کے بعد اس دنیا سے انتقال کر گئے

لاہور(این پی جی میڈیا):پاکستان کےمشہور میوزک کمپوزر وزیر افضل طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
وزیر افضل کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں متعددبیماریاں لاحق تھیں اور ایک ہفتہ قبل انہیں شیخ زید ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ اقبال ٹاؤن کی مسجد خراسان میں ادا کی گئی اور انہیں علامہ اقبال ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

وزیر افضل کی نمازِ جنازہ میں موسیقار اکبر عباس، قادر شگن، خاور عباس، معین بٹ، بیلا ناصر اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیر افضل نے 37 فلموں میں 209 گانے کمپوز کیے جن میں پانچ اردو فلموں کے 31 گانے اور 31 پنجابی فلموں کے 178 گانے شامل ہیں۔موسیقی کے حلقوں اور گلوکاروں نے وزیر افضل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

گلوکار انور رفیع کا کہنا ہے کہ وزیر افضل اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے اور ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسےکبھی بھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور آرٹس کونسل، پنجاب کونسل آف آرٹس اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر نے بھی ان کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغامات جاری کیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin