NPG Media

کرپشن میں ملوث سزا یافتہ کھلاڑیوں کے لئے قومی ٹیم کے دروازے بند کرنے کا امکان

اسلامآباد(این پی جی میڈیا): کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔
فاسٹ بولر محمد عامر،اوپنر شرجیل خان اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کا مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہےجبکہ گورننگ بورڈ ممبران سے منظوری کے بعد چیئرمین رمیز راجہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اس کا اعلان کرسکتے ہیں اور پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کو بھی مزید سخت بنایا جاسکتا ہے۔

سابق کپتان متعدد بار اپنے بیانات میں کرپٹ کرکٹرز کی واپسی کی کھل کر مخالف کرچکے ہیں، لہٰذا انھوں نے نئی گائیڈ لائنز سے پی سی بی حکام اور کپتان بابر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔
آئندہ سلیکشن کے لیے کسی بھی ایسے کرکٹر کو زیر غور نہیں لایا جائے گا جس کا نام کرپشن میں آیا ہو، ان حالات میں کرکٹ میں واپسی کیلیے مصباح الحق اور وقاریونس کی رخصتی کا انتظار کرنے والے محمد عامر کا کم بیک بھی مشکل ہوجائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin