NPG Media

کسی اور کا غصہ پی ٹی آئی پر نکالا جارہا ہے،فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی(این پی جی میڈیا):پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اصلی کنیزہ نے کسی اور کا غم و غصہ پی ٹی آئی پر نکال دیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش پر بات کرنے کا ارادہ تھا،لیکن کچھ لوگوں کوان کا اصلی چہرہ دکھانا پڑتا ہے،اور ن لیگ کے ترجمان بے بنیاد باتیں کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو کنیزہ پر اعتمادنہیں ہے ،پچھلے 8سال سے اصلی کنیزہ آگے آنے کی کوشش کررہی ہیں،کبھی ہیلی پیڈ،کبھی ادویات تو کبھی کیا الزامات لگارہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ ہر سال ہر وزارت کی آتی ہے،یہ نہیں ہوتاکہ وزارت جوبھی کرے تو پوچھنے ولا کوئی نہ ہو،2008سے آج تک کی ایڈیٹر جنرل کی رپورٹس پڑھیں،کسی میں بھی 10 ارب سے کم کی کرپشن نہیں۔

شہبازشریف نے آج پیشی پر کہا کہ ان کا شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں،نوازشریف نے بھی یہی بات کی تھی کہ ان پرالزامات بے بنیاد ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin