NPG Media

آرمی چیف کا سید علی گیلانی کی حق خودارادیت پر خراج تحسین

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یکطرفہ غیرقانونی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی حق خودارادیت کے لیے بے لوث جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبدالقیوم نیاز کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin