NPG Media

فیس بک کے ذریعے بچوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(این پی جی میڈیا): ایف آئی اے سائبرکرائم سیل اسلام آباد نے فیس بک کے ذریعے بچوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بناکر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرکے مزید بچوں اور لڑکوں کو ٹریپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے ایک متاثرہ لڑکے کی جانب سے رجوع کرنے پر ابتدائی انکوئری کے بعد چھاپہ مارکر کوٹ مومن سرگودھا سے تعلق رکھنے والے کریم اعجاز نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم فیس بک اکاونٹس کے ذریعے معصوم بچوں و لڑکوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بنواتا اور پھر انھیں مزید بچوں کو ٹریپ کرنے کے لیے بلیک میل کرتا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے اکاونٹ سمیت دیگر تحویل میں لیے اکاونٹس کے میسنجرسے متعدد دیگر نازیبا ویڈیوز و تصاویر بھی برآمد ہوئیں ہیں جبکہ ملزم اس فعل کے لیے لڑکیوں کی فیس بک آئی ڈیز بناکر بھی تعلق استوار کرنے بعد بلیک میلنگ میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا یے ملزم سے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal