NPG Media

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور چیئر مین پیپلز پارٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(این پی جی میڈیا): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے نکل جانے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے تھے لیکن شہباز شریف نے چند روز قبل کراچی کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کو ایک سیاسی حقیقت قرار دیا تھا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin